• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور کو ہاٹ کے درمیان ٹرین 17جنوری سے دوبارہ چلنے لگے گی

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کو ہاٹ کے درمیان 7اکانومی کوچز پر مشتمل کوہاٹ ٹرین 17جنوری سے دوبارہ چلانے کا اعلان کر دیاہے ۔ افتتاح وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے ۔ ٹرین کی تمام نئی کوچز کیرج فیکٹری راولپنڈی میں تیار کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز ٹرین کو تجرباتی طور پر کامیابی چلایا گیا۔ یہ ساڑھے تین گھنٹے میں اپنا سفر طے کرے گی ۔
تازہ ترین