سڈنی(نیوز ایجنسیز )اینجلیک کربر اور ایشلے بارٹی سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں داخل ہو گئیں۔ سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک جرمن اسٹار کربر نے اطالوی حریف کمیلا جورجی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے شکست دی ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ہم وطن کھلاڑی گوریلووا کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔