کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کو مستحکم کر نے کی کوششوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھر پور طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔غیر سرکاری تنظیمویں اور نجی شعبہ کا تعاون اس ضمن میں قابل قدر ہے وہ کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ 54 نیو جوبلی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔