ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن چوہدری سجاد حسین گجر نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس، ضلع ملتان کے دفتر کا دورہ کیا اور دفتر ڈی ایس پی پر جاری 7 روزہ تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شرکاء کورس سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں پیشہ وارانہ امور کی بابت ماہرانہ رائے دی،انہوں نے شرکاء کو رس کو ہدایت کی وہ اپنی ڈیوٹی محنت ، ایمانداری سے سر انجام دیں ،اِس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ، ملتان ریجن نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ، ضلع ملتان محمد افضل کو ہدایت کی کہ وہ تمام کورس کی نگرانی کریں اور ملازمان کی پیشہ وارانہ امور میں کسی قسم کی کمی نہ ہونے پائے ۔