کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ایک شخص کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق کلی عالمو کا رہائشی45سالہ احسان اللہ جمعہ کی صبح کلی گل محمد کے قریب ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔