راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)پاکستان عوامی تحر یک یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدروسیم خٹک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا نے میرے بارے جھوٹی خبر پھیلائی کہ میں قصور میں درندگی کا شکار ہونے والی زینب کا قاتل ہوں۔دفاعی تجزیہ نگار شاہد لطیف نے بھی میری گواہی دی ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی تصویر نہ چلائی جائے۔وسیم خٹک نے کہا کہ میرے بارے جھوٹی اطلاع سوشل میڈیا پر پھیلانے کے بعد مجھے غلط کالیں کی جارہی ہیں۔یہ سب سوچی سمجھی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن ہیں،ڈرتے ہیں نہ بکتے۔ان کا یہ پروپیگنڈہ عوامی تحریک کے کارکنوں کو خوف زدہ نہیں کر سکتا ۔وسیم خٹک نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے پولیس کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے استعمال کر کر کے تباہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تصویروں میں وسیم خٹک کو مشتبہ قاتل کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہےجس کی انہوں نے سختی سے تردید کی ہے۔