آپ آف لائن ہیں
اتوریکم ذیقعدہ1439ھ 15؍ جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
No National Player Who Score Century In New Zealand Waseem Akram

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم میں کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو نیوز ی لینڈ میں سنچری کرسکے۔محمد عامر جب تک بال کو اندر نہیں لائیں گے کامیاب نہیں ہوسکتے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اس ٹیم کے ٹاپ فائیو میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو نیوزی لینڈ کی کنڈیشز میں سنچری بناسکے۔

وسیم اکرم نے کہاکہ ہمارے بیٹسمین ٹرینٹ بولٹ کو ٹھیک انداز سے کھیل نہیں پارہے،انہیں اپنی تیکنک بہتر بنانا ہوگی۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ محمد عامر جب تک گیند اندر نہیں لائیں کے کامیاب نہیں ہوسکتے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں