لاہور( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سیکریٹری اطلاعات اور ’دی نیوز‘ کے رپورٹر منور حسن کے والد صفدرعلی چوہدری لاہور میں انتقال کرگئے۔وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔نماز جنازہ کے بعد انہیں محافظ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔صفدر علی 1967 ءمیں مولانا مودود یؒ کی امارت میں شعبہ نشرو اشاعت سے وابستہ ہوئے تھے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق، سابق امیر سید منور حسن،حافظ ادریس،فرید پراچہ،امیر العظیم، قیصر شریف و دیگر نے مرحوم کی وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ صفدر علی چوہدری اپنی جوانی میں جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے اور پوری زندگی اعلائے کلمۃ اللہ کیلئے وقف کردی۔