ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے اپوزیشن لیڈر عدنان ڈوگر نے ملتان کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی ۔ گزشتہ روز ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی کے ممبران جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی، ضرار خان ، سلیم اللہ خان نے عدنان ڈوگر سے ملاقات کی۔عدنان ڈوگر نے کہا کہ ملتان کی تعمیر وترقی مقدم ہے۔ میئر ملتان کی وجہ سے شہر میں بہتری کے بجائے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اگر صورتحال یہی رہی تو شہریوں کایہاں رہنا دشوار ہو جائے گا۔ ملتان کی بہتری کیلئے میئر ملتان نوید الحق آرائیں کے خلاف عدم اعتماد کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔