اسلام آباد ، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) اسلام آباد سے دو شادی شدہ خواتین سمیت5 افراد کو اغوا کرلیا گیا جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے بھی دولڑکیوں سمیت تین افرادکواغواکرلیاگیا ہے ۔ پولیس کو ملازم حسین نے بتایا کہ قطب شیر اور عبدالحمید نے دھوکہ دہی سے اس کے بیٹے کی شادی ن سے کرائی جو کچھ عرصے بعد گھر سے بھاگ گئی ۔تھانہ آئی نائن پولیس کو حمزہ علی نے بتایا کہ عامر منظور اس کی بہن ( ا ۔ ع ) اغواء کر کے لے گیا ہے، تھانہ ترنول پولیس کو تجمل حسین شاہ نے بتایا کہ عثمان جاوید ، عمر ، جاوید اقبال اور طارق عبداللہ اس کی بیوی اور بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے ہیں ۔ تھانہ کورال پولیس کو نسیم اختر نے بتایا کہ ایوب اور عثمان اس کے بیٹے احسن بشیر کو اغواء کر کے لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔خاتون کے مطابق جی سیون مرکز میں ملزم اظہر حسین نے اس سے نازیبا حرکات کیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ دریں اثناء راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں سمیت تین افرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کو محمد اشتیاق نے بتایا کہ عصمت علی اور علی نے اس کے بھائی عمران کو اغواء کر لیا ۔ تھانہ صادق آبادکو اسرار احمد نے بتایا کہ اس کی بیوی (م) کو فیضان اور اس کے والد محمد رمضان نے اغواء کر لیا ہے ۔ تھانہ مندرہ کوسعید بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ع) بی بی عمر 20سال کو محمد اقبال نے دوتین نامعلوم افراد کے ہمراہ اغواء کر لیا ہے۔