سکھر (بیورو رپورٹ)نیوپنڈ کے رہائشی شخص غلام مصطفی عباسی نے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف اپنے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد میرے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس بھی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے