مشرقی چین کے سمندر میں ایرانی تیل بردار ٹینکر میں لگی آگ آٹھویں روز بھی نہیں بجھ سکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگ جانے کے بعد اب کسی کے بھی بچ جانے کی سب امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق سمندر میں تیل پھیل جانے کی وجہ سے آگ نے وسیع علاقے کو ابھی تک لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں عملے سمیت32افراد سوار تھے اور ابھی تک صرف تین لاشیں مل سکی ہیں۔