• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر سید عاطف علی کی ہارر فلم پری کا میوزک لانچ کردیا گیا

ڈائریکٹر سید عاطف علی کی ہارر فلم ”پری“ کا میوزک لانچ کردیا گیا ۔تقریب میں میوزک لیجنڈ استاد فرید ایاز قوال نے خصوصی شرکت کی۔

فلم کی کاسٹ سلیم معراج، جنید اختر، عزیکا ڈینیل ،چائلڈ اسٹارز ماہین خوشی اور فائق عاصم سمیت ڈائریکٹر عاطف علی، کو رائٹر محمد احسن، میوزک ڈائریکٹر مسعود عالم اور نغمہ نگار شمیم بازل نے میوزک البم کی رونمائی کی اور تقریب کے شرکاءمیں میوزک سی ڈیز تقسیم کیں ۔

اس موقع پر فلم”پری“ کے گلوکاروں نے حاضرین کے سامنے لائیو پرفارمنس دے کر سماں باندھ دیا۔فلم کے ڈائریکٹر عاطف علی نے بتایا کہ پری، میں کل پانچ گانے شامل ہیں جو کہ سونیا حیام،وجیح الدین میر، مشال زیدی، احسن اقبال اور سجل نقوی نے گائے ہیں۔

فلم پری، کے سونگس میں یہ جو تم ہو نا،خاکی بدن،دادی اماں کہتی ہیں ، علی مولا، اور حیف سیاہ رات، فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کی سطح کو چھو چکے ہیں۔

پری، جمعہ 2فروری سے فلمیکا پکچرز اور میٹرو لائیو کے بینر سے ملک گیر سطح پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین