لاہور ہائی کورٹ میں زینب قتل کیس کی سماعت میں ڈی جی فرانزک پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے، بچیوں سے زیادتی کرنے والا سیریل کلر ہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اسی سیریل کلر نے قصور کی کائنات کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، چھ سالہ کائنات چلڈرن اسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو زیر علاج بچی کے لئے خصوصی اقدامات کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کےٹرائل کے لئے خصوصی عدالت قائم کردی جس میں صرف بچوں کے کیسزکی سماعت کی جائے گی ۔
عدالت نےبچوں سے زیادتی کے تمام مقدمات خصوصی عدالت میں منتقل کرنے کاحکم دے دیااور یہ بھی کہا گیا کہ چائلڈ کورٹ کو بچوں کے مقدمات کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔