پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے کشکول اٹھا لیے۔
لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز کے علاوہ کشکول بھی اٹھا رکھتے تھے۔
احتجاج کے دوران ایک ملازم نے پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی۔ احتجاج کرنے والے ساتھیوں نے ملازم کو خودکشی کرنے سے بچالیا۔
لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی 5 سال سے ڈائریکٹر جنرل کے بغیر چل رہی ہے۔ ادارہ غیر فعال ہونے کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ دی جاسکیںجس کے سبب لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین و اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔