• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی وزیراعظم اور ایران نواز ملیشیا میں اتحاد مضحکہ خیز ہے،مقتدیٰ الصدر

Iraqi Prime Minister And Pro Iran Militia Alliance Is Ridiculous Muqtada Al Sadr

عراق کے رہ نما اور صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے وزیراعظم حیدر العبادی اور ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا الحشد الشعبی کے اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے اور اس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔مقتدیٰ الصدر نے اپنے بیان میں الحشد الشعبی کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش پر حیرت کا اظہار کیا ۔

Iraq-Muqtada-222

انہوں نے کہا ہے کہ ’’اس طرح کے دوغلے پن سے ایک بدعنوان سیاسی کلاس پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘‘۔الصدر نے واضح کیا ہے کہ وہ آیندہ عام انتخابات میں ان مہم جو گروپوں کی حمایت کریں گے جو فرقہ وارانہ بنیاد پر کوٹا کی تقسیم کے اصول کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اتوار کو ہادی الامیری کے ساتھ ’’ فتح عراق اتحاد‘‘ کی تشکیل کے لیے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔جس کے بعد انھوںنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ اتحاد عراق کے لیے لڑنے والے شہداء کی قربانیوں اور زخمی ہیروز کا تحفظ کرے گا۔

تازہ ترین