رحیم یارخان (نمائندہ جنگ )4سالہ کزن سے زیادتی کے الزام میں 8سالہ بچے کو گرفتار کرلیا گیا ، رحیم یارخان کے محمد کاشف پر چچانے مقدمہ درج کرایا ،تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان دولت پور کے محمد اعظم نے پولیس کو شکایت میں بیان کیا کہ اس کے حقیقی بھائی محمد قاسم کا گھر اس کے گھر کے نزدیک واقع ہے اور گزشتہ روز اس کی 4سالہ بیٹی کھیلنے کیلئے بھائی کے گھر گئی اس کے8سالہ بھتیجا محمد کاشف 4سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے 8سالہ محمد کاشف کے خلاف زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتا ر کر کے حوالات میں بند کردیابعدازاں پولیس نے گرفتار ملزم کو پولیس سکیورٹی میں میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال بھجواکر مزید تحقیقات شروع کردیں ۔