لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد کے حقیقی چھوٹے بھائی چوہدری محمد مشتاق جو ہارٹ اٹیک کے سبب آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن وفات پا گئے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد اپنے بھائی چوہدری محمد مشتاق کی تیمارداری کے سلسلہ میں ان دنوں پاکستان میں تھے۔ چوہدری محمد مشتاق مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کھاریاں گجرات کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ملک بھر سے سیاسی افراد،اعلیٰ افسران سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے چوہدری محمد الطاف شاہد کے بھائی چوہدری محمد مشتاق کی تجہیز و تدفین میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات سمیت پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ پاکستان کے سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف، پاک سرزمین پارٹی کے بانی و مرکزی چیئرمین مصطفی کمال، مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی اور سیکرٹری جنرل رضاہارون سمیت اندرون و بیرون ملک سے مختلف شخصیات نے چوہدری محمد الطاف شاہد کے بھائی چوہدری محمد مشتاق کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔