کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی کہا ہے کہ سندھ میں ویمن باکسنگ کا بے انتہا ٹیلنٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسپورٹس بورڈ قائد اعظم خواتین باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا مقابلوں میں34 کے جی میں فاطمہ نے عائشہ ، 36 کے جی میں عالیہ سومرو نے منیبہ ، 36 کے جی میں مہوش نے یسریٰ ،38 کے جی میں مریم بلوچ نے خنسہ ، آمنہ قمبرانی نے بی بی سمن ، 40 کے جی میں ہانیہ نے گنج بی بی کو شکست دی۔