ملتان( سٹاف رپورٹر) )سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آنے والے 24 سائلین کے مسائل سنے۔سی پی او ملتان نے سائلین کو سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو فون کر کے ان کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔سی پی او ملتان نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ان تمام معاملات کی مکمل تحقیقات کر کے مجھے رپورٹ پیش کریں ۔