• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Multan Increase In Influenza Cases

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ملتان کے نشتر اسپتال میں مریضوں کی تعداد94 ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق ملتان میں 15 دسمبر سے اب تک 179 افراد سیزنل انفلوائنزہ کے شبہ میں رپورٹ ہوئے جن میں سے 94 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیزنل انفلوائنزہ کے 19 مریض اس وقت نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے اب تک 21 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

تازہ ترین