مری میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت 3ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
مری میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق از خود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے خلاف تعمیرات پر کارروائی ہوگی، غیر قانونی عمارتوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا مری کے پہاڑ اب وہ پہاڑ نہیں رہے، 15 دن کا وقت دیتے ہیں معاملات درست کرلیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ راجہ مدد کریگا تو ایسا کچھ نہیں ہوں گا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مری میں منادی کرادی ہے، غیر قانونی تعمیرات سے متعلق 125 افراد کو نوٹسزدیے ہیں۔