اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، احتجاج میں طاہر القادری کا ساتھ دیں گے۔
منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں انتخابات بروقت ہونے چاہئیں، انتخابات میں دھندلی روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ایک شخص کی نااہلی سے کرپشن ختم نہیں ہوئی ، کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے اور حکمران اپنا پیسہ بچانے کی فکر میں ہیں ۔