لاہور(ایجنسیاں )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ایسی اسمبلی اورجمہوریت پر لعنت بھیجتاہوں‘عمران خان بھی اپنی نشست چھوڑدیں۔بدھ کو مال روڈ پر اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ حکمران تقریروں سے نہیں جائیں گے‘ یہ بڑ ے ڈھیٹاوربے شرم ہیں ‘نوازشریف کا لیڈرشیخ مجیب ہے ‘ان کے گھرمیں حسینہ واجد بھی ہے ‘ میں استعفیٰ دیتا ہوں‘ عمران خان تم بھی اپنی اسمبلی رکنیت چھوڑو‘لاٹھی اٹھائو ،نیزہ اٹھائو اور جاتی امراء کی طرف مارچ کرو ‘یہ مال لگا کر سیاست کرتے ہیں ،پیسہ پھینکتے ہیں اورتماشہ دیکھتے ہیں‘ جب نواز شریف پیدا ہورہا تھا اس کے باپ نے نجومی کو ہاتھ دکھایا‘ اس نے بتایا تیرے گھر بیٹا ہوگا جو زبردست چالاک‘ پیداگیر‘پرلے درجے کا جھوٹا اور مکار ہوگا ‘وہ تین باروزیراعظم بنے گا اور جس دن سچ بولے گا وہ اس کا آخری دن ہوگا‘انہوں نے کہا کہ یہ ایک زینب کا کیس نہیں اس ملک میں سیکڑوں زینب کے ساتھ یہ ہوتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے اس کی ٹائمنگ کو سمجھیں‘بھارتی آرمی چیف کے بیان کی ٹائمنگ کو سمجھیں‘ شیخ مجیب الرحمن جس نے ملک توڑا ‘ مسلمانوں کو پھانسیاں دیں‘ آج یہ اسے اپنا آئیڈیل قرار دے رہے ہیں‘شیخ رشید کا کہناتھاکہ انہیں پانچ ججوں کا فیصلہ قبول نہیں‘ تین ججوں کے فیصلے کو سینے سے لگاتے ہیں ‘ ائیر بلیو کا چور کہتا ہے پانچ ججوں کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکو۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے قوم کو بتایا کہ نواز شریف امریکا کے کہنے پر ناموس رسالت قانون کو چھیڑ رہا ہے ‘پاکستان میں مولوی لیٹا ہوا تھا‘ یہ گناہ گار اٹھا اس نے کہا نواز شریف تم چور لٹیرے ڈاکو ہو تم نے رسول کی ناموس کو چھیڑا تو اس اسمبلی کو آگ لگا دونگا ‘انہوں نے کہا کہ یہ تقریروں سے نہیں جاتے‘یہ مال لگاتے ہیں پیسہ پھینکتے ہیں تماشہ دیکھتے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ کعبہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اجمل قصاب کے گھر کا پتہ رائٹر کو نواز شریف نے بتایا تھا ۔