• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت،بلتستان کے عوام کو سی پیک میں جائز حق ملنا ضروری ہے،کیپٹن شفیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن شفیع کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی،علامہ عابد عرفانی،علامہ کامران عابدی سمیت ذمہ داران اور کارکنا ن نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا سی پیک میں جو حق بنتا ہے اس میں کسی بھی قسم کی بد دیانتی ناقابل قبول ہے جو سازشی عناصر اس خطے میں بسنے والوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق سے دور رکھنا نا انصافی ہے،گلگت بلتستان کے مسئلے پر سیاست چمکانے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت فیصلہ سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یعقوب شہباز کا کہنا تھا ہم کیپٹن شفیع کی اُن تمام کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو انہوں نے گلگت بلتستان اور اُس کے عوام کے لئے کی ہیں اور ساتھ ساتھ یہ امید بھی کرتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ اسی ہی طرح جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین