نواب شاہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نعمان صدیق لاٹکی نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا اور ضلع کے تمام اسکولوں میں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی یہ بات انہوں نے دربارہال میں ڈسٹرکٹ ریفارم اوور سائٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون وسیم حامد،ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری راضی خان جمالی،چیف مانیٹرنگ افسر عبداللہ ڈاہری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر غلام علی برہمانی،اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ سلامت میمن، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔