کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اورخلجی قوم کے سربراہ حبیب اللہ خان خلجی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کےتخت کا خاتمہ عمران خان کے دم سے نہیں بلکہ یہ سب سابق صدر پرویز مشرف کی کوششوں سے ہوا ہے اور اب چند دن پہلے صوبے میں بھی ان کی کوششوں سے بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ جوکہ ق لیگ سے ہے بنا ہے 2018ء کے انتخابات میں بھی اس پارٹی کے لوگ منتخب ہونگے اور پرویزمشرف ایک فعال اور قابل شخصیت ہیں چار سال تک مرکز اور صوبے میں حکومت کی کارکردگی بالکل نہ ہونے کے برابر تھی اور قوم پرست وزیروں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے تھے۔