سانحہ قصور جیسے واقعات کو روکنے اور زینب کے قاتلوں اور زیادتی کرنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہ کئے جانے پر ملتان میں وکلاء نے احتجاج کیا۔
ملتان میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے وکلاء نے سانحہ قصور کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ والدین اپنے بچوں کو جنسی آگاہی دیں اور ریاست تحفظ فراہم کرے ۔
وکلاء نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم زینب کو جس طرح زیادتی اور پھر تشدد کر کے قتل کیا گیا، ہر دل رکھنے والا شخص خوف زدہ اور دکھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فورا گھناؤنے ملزموں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنائے تا کہ آئندہ ایسے افراد شرمناک فعل کرنے سے گریز کریں اور کسی معصوم کی جان و عزت نہ جائے ۔