ملتان (سٹا ف رپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا دورہ ملتان ملتوی ہو گیا، بیرون ملک دورہ کے باعث وہ ملتان نہیں آسکیں گے، انہوں نے 20 جنوری کو ملتان میں ضلعی تنظیم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرنا تھا، واضح رہے کہ پاکستان علماء کونسل ضلع ملتان کے زیراہتمام سیکرٹریٹ پاکستان علماء کونسل جنوبی پنجاب بالمقابل جامعہ انوارلاسلام القائم ٹائون میں آج 3بجے تحفظ ختم نبوتؐ وتحفظ پاکستان سیمینارہوگا۔