ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ کے باعث مزید 3 مریض انتقال کر گئے ، انتقال کرنے والے مریضوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔ ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 27 ہو گئی ۔
ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق نشتر اسپتال میں زیر علاج 38 سالہ وہاڑی کی خاتون فرحین ، 40 سالہ مظفر گڑھ کا راشد اور 60 سالہ ملتان کی خاتون فرزانہ انتقال کرگئی، جس کے بعد ملتان میں سیزنل انفلوئنزہ سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے ۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کے 13 مریض زیر علاج ہیں جبکہ سیزنل انفلوائنزہ کے شبہ میں 12 مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ 15 دسمبر سے اب تک ملتان میں 113 افراد میں سیزنل انفلوائنزہ کی تصدیق ہوئی ہے ۔