ملتان(نمائندہ جنگ)ملتان میں دوا لینے آئی 8سالہ بچی سے حکیم کی مبینہ زیادتی،ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،سرائے سدھو میں 11سالہ بچی(ع)،مانہ احمدانی کا 7سالہ سجاول بھی ہوس کا نشانہ بن گئے،کوٹ ادو میں خاتون سے 3افراد کی درندگی، رحیم یار خان میں مزاحمت پر لڑکی کے کپڑوں کو آگ لگا دی،تفصیلات کے مطابق ملتان میں دنیاپور روڈ مستانہ چوک کے قریب 8سالہ (س)70سالہ حکیم عبدالرحمان سے دوا لینے آئی جہاں حکیم نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، بچی نے گھر آکر بتایا ، والدین کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، تاہم اہل علاقہ نے ٹائر جلاکر روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔