• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ سے جاں بحق مقصود کی میت ساہیوال پہنچا دی گئی

Sahiwal Family Refuse To Buried Maqsood S Body

کراچی میں شاہراہ فیصل پرڈاکوؤں اورپولیس میں مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقصود کی میت آبائی شہر ساہیوال پہنچا دی گئی، ورثاء نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام انہیں انصاف دلائیں۔

ساہیوال کےگاؤں 84 فائیو ایل کا رہائشی جواں سال مقصود5بہنوں کا اکلوتابھائی تھا اور روزگار کے سلسلے میں لائنز ایریا کراچی میں مقیم تھا۔

ذرائع کے مطابق 20دن بعد اسے دُلہا بننا تھا،اس کی میت آبائی گاؤں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیااور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

گھروالوں نے بتایا کہ مقصودکراچی میں اپنے دوست عبدالرؤف کے رکشے میں، ایک سواری کو ایئر پورٹ پر چھوڑنے جارہا تھا کہ شاہراہ فیصل پر ڈاکوؤں اور پولیس میں مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

پولیس کادعویٰ ہے کہ مقصود کی موت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہوئے۔

تازہ ترین