• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی نے جنگل کےقانون کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،سراج الحق

Karachi Broke All The Record Of Rules Jungle Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی نے جنگل کے قانون کے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں،224افراد پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے نقیب اللہ کے قاتلوں کیخلاف کارروائی کیلئے حکومت کو 10 روز کی مہلت دیدی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ سابق صدر آصف زرداری جمہوریت کے چیمپئن بنے ہیں ، وہ نقیب اللہ کے اہل خانہ کو انصاف دلائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے ایسی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جس سےنقیب کے اہل خانہ مطمئن ہو جائیں ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ جس شخص کے ہاتھوںکئی سو افراد کا قتل ہوا ہے،اسے عدالت میں دیکھنا چاہتےہیں۔

تازہ ترین