عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا استعفیٰ اور نوازشریف خاندان کی سیاست ایک ساتھ ہی جائےگی ۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میرا استعفیٰ 8 سے 10روز میں آجائےگا،فروری کے آخر تک نوازشریف خاندان کی سیاست ختم ہوجائےگی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ایسا تاثر دیا گیا کہ ہم بھاگ گئے ہیں ، ہم بھاگنے والوں نہیں بھگانے والے ہیں، ہم استعفیٰ دیں گےاور لیں گے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف زرادری نے ڈبل گیم کرنے کی کوشش کی تو وہ دوبارہ دیوارسے لگ جائیں گے ۔