کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق تھانہ گوالمنڈی حدود میں گزشتہ روز عبید اللہ نامی نوجوان گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سےگر کر ہلاک ہو گیا جبکہ خروٹ آباد میں بجلی کا کام کرتے ہوئے نقیب اللہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔دونوں لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔