• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا جانے والا نوجوان ساہیوال کا رہائشی نکلا

Todays Print

ساہیوال (نمائندہ جنگ )کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میںمارا جانے والا نوجوان ساہیوال کا نکلا،میت آبائی گاؤں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ورثاء نےاحتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والا مقصود ساہیوال کا رہائشی نکلا ۔مقصود کی میت ان کے آبائی گاؤںمیں پہنچی تو گھرمیں کہرام مچ گیا ۔متوفی 6بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اس کی 20روز بعد شادی تھی اور وہ16سال سے کراچی میں مقیم اور درزی کا کام کرتا تھا ۔ متوفی کے معذورباپ شیر محمد کا کہنا ہے کہ مقصود خاندان کا واحد کفیل تھا ،جسے کراچی پولیس نے بیگناہ ماراہے، انہیں انصاف چاہیے۔ اس موقع پر ورثاء اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور کراچی پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دیاجائے ،مقصود کے نماز جنازہ میں لو گوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

تازہ ترین