• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی : عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

Sindh Assembly Condemns Imran Sheikh Rasheeds Anti Parliament Remarks

پارلیمنٹ پر جس نے لعنت بھیجی اسے واپس لعنت بھیجی جائے ،سندھ اسمبلی میں عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر ماحول گرم ہوگیا ۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرار داد منظور ہوگئی، قرارداد پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے شور شرابا کیا ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے ، وہ قوم سے معافی مانگیں۔

سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ دل آزاری پر عمران خان کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے ۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی اوقات دکھادی ،ان کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے ۔

دوران اجلاس پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی تیمور تالپر نے اسمبلی میں عمران خان پر لعنت کے نعرے لگوادیے۔

تازہ ترین