اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک تخریب کار جماعت تھی اور ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم ایک مافیا کی شکل میں کراچی پر قابض ہونے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اس مافیا نے کراچی کو سوائے بھتہ پرچی اور بوری بند لاشوں کے کچھ نہیں دیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ چائنہ کٹنگ اور دہشت گردی اسی جماعت کے تحفے ہیں۔