ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) ن لیگ کے رہنما رانا محمود الحسن نے صوبائی حلقہ196اچھو ڈوگر کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایک اور کارنامہ غریب عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجراء ہے اور ملتان ڈویژن کی 68یونین کونسلوں میں ایک لاکھ 12ہزار کارڈ تقسیم کئے جائیں گے ،اس حساب سے فی یونین کونسل میں 3ہزار کارڈ تقسیم ہوگئے،ن لیگ نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے دھرنے والے ہمیشہ عوام کو بے وقوف بناتے آئے ہیں،یونین کونسل نمبر22سے 68تک میں سیوریج کے حوالے سے ترقیاتی کام کے ٹینڈرمنظور ہوچکے ہیں اور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کروں گا کہ ہر یونین کونسل میں پینے کے پانی کیلئے دودو پلانٹ لگانے چاہئے، سٹی نائب صدر رانا شاہد الحسن نے کہا کہ 2018کا الیکشن مسلم لیگ ن کی جیت کا الیکشن ہوگا اور ہم تمام ناراض دوست کو منا رہے ہیں، عامر سعید انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب نے زکوٰۃ کے حوالے سے لوگوں کیلئے بہت سی آسانیاں پیدا کردی ہے،آپا نسرین نے کہا کہ خواتین کیلئے حکومت پنجاب نے بہت سے پروگرام شروع کئے ہیں،اس موقع پر اچھو ڈوگر،رانا اکبر،بابو مجید ،بابر نواز،عامر اعوان،بابا اکمل،رانا افضل، رانا امجد،ممتاز بھٹہ،رانا ابرار،رمضان انصاری،اسلم ندیم بھٹہ،مرزا سرفراز،اصغر بلوچ،ڈاکٹر عزیز الرحمنٰ،رانا حنیف،اکرم اوڈ،حمیدہ خانم،روبینہ شاہین، فہمیدہ چوہان، اصغر بلوچ،عصمت غنی ،نوید بھٹی،طارق لودھی،اختر عالم قریشی،صدیق انصاری، زاہد خان، رسالت شروانی،عدنان گڈو ودیگر نے خطاب کیا۔