• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ سے راولپنڈی ریل کار سروس کا آغاز

راولپنڈی (نامہ نگار ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنادیا ہے اور حکومت نے آج اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کوہاٹ میں جلسے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان ریلوے سروس بحال کی جائیگی۔ 24 جنوری سے کوہاٹ سے ریلوے سروس بحال ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے برانچ لائنوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان ریلوے مستقبل میں عوام کے سفر کو سہل اور محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ڈی ایس پنڈی عبدالمالک نے کہا کہ 24 جنوری کو کوہاٹ سے ریل کار سروس کا افتتاح وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کریں گے۔ ڈویژن کمرشل آفیسر علی رضا حبیب نے کوہاٹ ریل کار کی بحالی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کوہاٹ ریل کار نے اکانومی کلاس کی بوگیاں لگائیں جائیں گی جن کا کرایہ سیکنڈ کلاس کے برابر لیا جائے گا یہ خصوصی رعایت کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والوں کو دی جائے گی کوہاٹ ریل کار کا افتتا ح کے بعد ان کے اوقات کار اس طرح ہونگے کہ راولپنڈی سے ساڑھے تین بجے روانہ ہو گی اور کوہاٹ سات بجے شام پہنچے گی جبکہ کوہاٹ سے روانگی صبح ساڑھے سات بجے اور راولپنڈی آمد گیارہ بجے ہو گی انہوں نے کہا کہ عوام اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ریل میں سفر کریں ۔
تازہ ترین