• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا ءچیمبرز کیلئے جگہ اور کچہری میںپانی کی سہولت فراہم کی جائے،راولپنڈی بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر خرم مسعود کیانی اور جنرل سیکرٹری راجہ عامر محمود سمیت دیگر رہنمائوں نے وکلا کیلئے چیمبرز نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیٹھنے کیلئے جگہ نہ ہونے پر بالخصوص نوجوان وکلاء میں تشویش پائی جاتی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہمارے اس جائز اور دیرینہ مطالبے کو پورا کریں۔ضلع کچہری راولپنڈی جہاں روزانہ تقریباً 20ہزار وکلاء، عدالتی عملہ اور سائلین آتے ہیں ان کیلئے پانی نایاب ہے یہ بنیادی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہمیں روزانہ ہزاروں روپے کے ٹینکرز خریدنے پڑتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پنجاب پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور خصوصاً نوجوان وکلا کے چیمبر بنانے کیلئے کچہری کے قریب مناسب جگہ فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ ان حالات میں اپنے مطالبات پورے کروانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں لیکن اگر ہمارے یہ بنیادی مسئلے حل نہ ہوئے تو مجبوراً راست اقدام اٹھانا پڑے گا، صدر بار نے کہا کہ کچہری میں جعلی وکلا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے مجلس عاملہ آئندہ ہفتے اس سلسلے میں اہم فیصلے کرے گی۔
تازہ ترین