• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، مرمتی کام کے باعث مسلسل 10گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان

سکھر (بیورو رپورٹ) سیپکو کی جانب سے مرمتی کام کے باعث مختلف علاقوں میں مسلسل 10گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیپکو ترجمان کے مطابق 132 کے وی گرڈ اسٹیشن دادو میں 23سے 30 جنوری تک صبح 8سے شام6بجے تک بجلی بند کی جائے گی، بجلی کی بندش کے باعث ٹالٹی فیڈرز میں آنے والے تمام علاقے متاثر ہوں گے۔ جبکہ 132کے وی گرڈ اسٹیشن روہڑی میں 27سے28جنوری تک صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بجلی بند کی جائے گی، بجلی کی بندش کے باعث 11کے وی نیو انڈسٹریل فیڈر میں آنے والے تمام علاقے متاثر ہوں گے۔
تازہ ترین