ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے ڈاکٹر مخدوم بشارت کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن تعینات کیا ہے ،مذکورہ اسامی کئی ماہ سے خالی تھی ،دریں اثناء سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیا ٹرک سرجری ڈاکٹر رفیق کامران کو نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں تعینات کیا ہے۔