• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gm Syeds Birthday Was Celebrated In Houston

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میںجئے سندھ کے بانی اور سندھی قوم پرست لیڈر جی ایم سید کی 114ویں سالگرہ منائی گئی ،اس موقع پر پاکستان کے تمام صوبوں کو مساویانہ حقوق دلانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جی ایم سید میموریل کمیٹی اور ورلڈ سندھی کانگریس امریکا،کینیڈا اور برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیموں اور ہیوسٹن کےمقامی تعلیمی گروپ کے اشتراک سے جئے سندھ کے بانی اور سندھی قوم پرست لیڈر جی ایم سید کی 114ویں سالگرہ انتہائی جوش و جذبہ سے منائی گئی ۔

سالگرہ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما روشن بریرو خصوصی طور پر شریک ہوئے جنہوں نے اپنی پارٹی کے حوالے سے جدوجہد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور برابری کی بنیاد پر تمام صوبوں کو مساویانہ حقوق دلانے کا عزم کا ہے۔

دیگر مقررین جس میںآرگنائزز ورلڈ سندھی کانگریس ڈاکٹر صغیر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں آباد تمام سندھیوں کو آپس میں اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ سندھ کیلئے مل جل کر کام کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر روزلاپتہ سندھیوںکی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے۔لاپتہ سندھیوں بلا جواز قید میں رہتے ہیں جن کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا ۔

خلیل داس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم سید نے پر امن طریقہ جدوجہد کا راستہ اختیار کیا اور اس کی ہی حمایت کی انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہی جدوجہد کر کے دنیا اپنے حقوق حاصل کر سکتی ہے۔

اس موقع پر حاضرین کو ڈاکٹر سریش بہاوانی،رؤف کاکے پوٹہ کی تازہ ڈاکو مینٹری فلم “مُکھی ہائوس “بھی دکھائی گئی جس کو حاضرین نے انتہائی پسند کیا اس دستاویزی فلم میں سندھ میں مذہبی اور تاریخی حوالوں سے متعلق بتایا گیا تھا ۔

دیگر مقررین میں عبدالرحیم کاکے پوٹہ،ملک ڈنو شیخ منصور سموں اور ورلڈ سندھی کانگریس کے مشہور ملاح سنا کے غلام محی الدین نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر سندھی مقررین اور مندوبین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت انسانی حقوق سے متعلق چارٹر کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور سیکولر خیالات کے حامل رہنمائوں اور کارکنوں کو اغواء کر کے قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے، حکومت انسانی حقوق کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

اس موقع پر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس طرح کی دیگر تقریبات کابرطانیہ نیویارک اور دیگر ممالک میں انعقاد کیا گیا۔ نیویارک میں جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے سالگرہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین