• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن آمد پر ویزا،چوہدری نثار اوراحسن اقبال آمنے سامنے

Todays Print

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان پاکستان آ مد پر ویزے کی فراہمی( و یزہ آ ن آرائیول) اور آ ئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے معاملہ پر تکرار ہوئی، دونوں آ منے سامنے آگئے اوراپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے، اپوزیشن کے بنچوں کی جانب سے چو ہد ر ی نثار کے موقف کی بھرپور تائید کی گئی اور ڈیسک بجا کر ان کے موقف کو سراہا گیا، احسن اقبال نے کہا کہ ویزہ آ ن ارائیول کی آ ڑ میں کوئی ناپسندیدہ شخص پاکستان نہیں آسکتا، تمام سکیورٹی چیک لاگو ہیں، سیاحوں کی آڑ میں بلیک واٹر یا سکیورٹی کنٹریکٹرز کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، جس پر چوہدری نثار نے احسن اقبال کے بیان سے اختلاف کرتے ہو ئے کہاکہ ماضی میں سکیورٹی چیکس مو جود تھے لیکن اس کے باوجود مشرف دور میں سیکڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ آئے جو پاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل تھے،آئی این جی اوز اور ویزہ پالیسی قومی سلامتی کے ایشوز ہیں یہ سیاست کی نذر نہ کئے جائیں بلکہ ایوان کے سامنے ریکارڈ رکھا جائے، آئی این جی اوز اسلام آباد میں کام کی اجازت لے کر بلوچستان اور حساس جگہوں پر کام کرتی ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں،ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے چوہدری نثار کے موقف پر ان کو سراہا گیا اور بھرپور انداز میں ڈیسک بجا کر ان کو داد دی۔

تازہ ترین