راولپنڈی(نیوز رپورٹر ،نیوز ایجنسی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے اورڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب رہاتاہم ڈاکٹروں نے انھیں مکمل صحت یابی کیلئے کچھ دن آرام کا مشورہ دیاہے۔ شیخ رشید کے قریبی ذرائع نے آپریشن کی تصدیق کر دی ہے،دریں اثنا ءپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےشیخ رشید احمد کوٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔