اوستہ محمد(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابات میں واضح برتری حاصل کرے گی،ملکی استحکام کیلئے سیاستدانوں کو قومی سوچ اپنانا ہوگی‘دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے‘دھرنوں کی سیاست ملک کیلئے نیک شگون نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلو چستا ن کے نائب امیر مولانا عبداللہ جتک سے ملا قا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وطن عزیز کو اندرونی اور بیرونی خلفشار کا سامنا ہے ان حالات میں پاکستان کو عالمی برادری میں اپنا تشخص برقرار رکھنا ہوگااور ملکی استحکا م کے لئے سیاستدانوں کو قومی سوچ اپنانا ہوگی ۔