• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی نے قومی باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی،آخری روز بدنظمی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) نان کوالیفائیڈ ریفری ججز کی تعینانی اور من مانے فیصلے دیئے جانے کے خلاف واپڈا کے باکسرز 32 ویں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سراپا احتجاج بن گئے، باکسروں نے رنگ میں دھرنا بھی دیا۔ پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈل کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان واپڈا نے تین گولڈ میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور میں چیمپئن شپ کے آخری روز بدھ کوبدنظمی دیکھنے میں آئی اور مبینہ طور پرباکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے ایماء پرنان کوالیفائیڈ ریفری ججز کو تعینات کیا گیا ۔ فائنل میں پاکستان کے ٹاپ باکسروں نقیب اللہ، تنویر احمد، ارشد حسین، عدنان اور دیگر کو بھی نہیں بخشا گیا ان کے خلاف فیصلے دیکر گولڈ میڈل سے محروم کردیا گیا۔ اس ضمن میں جنگ کے رابطے پرفیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسیننے بتایا کہ سب باتیں میرے علم میں ہیں لیکن میں کیا کرسکتا ہوں،فیڈریشن کے اجلاس میں بات کروں گا۔آرمی چیف سے بھیدرخواست ہےپاکستان میں باکسنگ کے بچائو کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ من مانے فیصلے کرائے جائیں گے تو کس طرح باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین