• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں تعینات یو ڈی سی شوکت حسین کو واپس قومی اسمبلی دفتر بھیجنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے فیصلے میں ملتان میں تعینات یو ڈی سی شوکت حسین کو واپس قومی اسمبلی دفتر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں نیشنل اسمبلی دفتر میں سکیورٹی اسسٹنٹ کےطور پر تعیناتی کے بعد سیاسی وابستگی کے الزام میں برخواست ہونے والے شوکت حسین کو نظرثانی بورڈ نے بحال کر دیا تھا بعد اذاں انکی خدمات ایف آئی اے ملتان کے سپرد کرکےاپر ڈویژن کلرک کا عہدہ دیا گیا تھا، شوکت حسین کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں یہ سیٹ اب ختم کردی گئی ہےاور وہ دادرسی کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے۔
تازہ ترین