وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی طورپرابھرتاہواپاکستان دنیاکےلئے ایک مثال ہے۔
مریم اورنگزیب نےڈیوس میں پی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیووس میں پاکستان کی تاریخی نمائندگی کی ہےاور اہم عالمی تجارتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرسیرحاصل گفتگوہوئی۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، ون بیلٹ ون روڈ امپیکٹ سیشن میں خطےکے ممالک نے گہری دلچسپی لی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں پاکستانی خواتین نے بھرپورنمائندگی کی، جسےمثبت اندازمیں سراہاگیا،ورلڈ اکنامک فورم میں نمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔